بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

آخرت‌کی‌جزا‌و‌سزا

گناہ‌گار‌مسلمان‌کو‌دوزخ‌کے‌بعد‌جنت

سوال:۔

جنت کی زندگی دائمی ہے، کیا دوزخ میں ڈالے گئے کلمہ گو کو سزا کے بعد جنت میں داخل کیا جائے گا یا وہ سزا بھی ابدی ہے؟ قرآن و حدیث سے وضاحت فرمائیں۔

جواب:۔

جس شخص کے دِل میں ادنیٰ سے ادنیٰ درجے کا اِیمان بھی ہوگا، وہ دوزخ میں ہمیشہ نہیں رہے گا، سزا بھگت کر جنت میں داخل ہوگا۔(۱)

  1. (۱) فلا یبقٰی فی النّار من فی قلبہ أدنٰی أدنٰی أدنٰی مثقال ذرّۃ من ایمان ۔۔۔ الخ۔ (شرح عقیدۃ الطحاویہ ص:۳۷۱)۔