آخرتکیجزاوسزا
حضورصلیاللہعلیہوسلمکیبعثتکےبعدآپصلیاللہعلیہوسلمپراِیماننہلانےوالےیہودونصاریٰکیبخشش
سوال:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد جو یہود و نصاریٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک پر اِیمان نہیں لائے، کیا ان کی مغفرت ہوجائے گی؟
جواب:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد جن یہود و نصاریٰ کو اور دُوسرے مذاہب کے لوگوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطلاع ملی اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اِیمان نہیں لائے، ان کی بخشش نہیں۔ البتہ اگر کوئی ایسا جزیرہ فرض کرلیا جائے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطلاع نہیں پہنچی اور اس جزیرے کے لوگ ناواقفیت کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اِیمان نہیں لائے تو وہ معذور ہیں۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی ا ﷲ عنہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: ’’والذی نفس محمد بیدہ! لَا یسمع بی أحد من ھٰذہ الاُمّۃ یہودی ولَا نصرانی ثم یموت ولم یؤمن بالذی أُرسلتُ بہٖ إلّا کان من أصحاب النّار۔‘‘ (صحیح مسلم ج:۱ ص:۸۶، طبع قدیمی کراچی)۔

