بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

آخرت‌کی‌جزا‌و‌سزا

کیا‌مرتد‌ہونے‌والے‌کو‌پہلے‌کئے‌گئے‌اعمال‌کا‌ثواب‌ملے‌گا؟

سوال:۔

ایک مسلمان جو چالیس سال تک خدا کی عبادت کرتا ہے اور اس کے ہر قسم کے اَحکام بجا لاتا ہو، لیکن چالیس سال کے بعد وہ مرتد ہوجاتا ہے، تو کیا اللہ پاک اس کی مرتد ہونے سے پہلے والی عبادت کا ثواب آخرت میں اس کو دیں گے یا نہیں؟

جواب:۔

مرتد کے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں،(۱) اسے پہلے کے کسی عمل کا ثواب نہیں ملے گا۔ جس طرح مسلمان ہونے کے بعد کفر کی حالت کے تمام گناہ ساقط ہوجاتے ہیں۔(۲)

  1. (۱) ﵟ وَمَن يَرۡتَدِدۡ مِنكُمۡ عَن دِينِهِۦ فَيَمُتۡ وَهُوَ كَافِرٞ فَأُوْلَٰٓئِكَ حَبِطَتۡ أَعۡمَٰلُهُمۡ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۖ وَأُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ ٢١٧ ﵞ البقرة ٢١٧۔
  2. (۲) عن عمرو بن العاص ۔۔۔ ان الْإسلام یھدم ما کان قبلہٗ، وان الھجرۃ تھدم ما کان قبلھا، وان الحج یھدم ما کانہ قبلہ‘۔ (مشکوٰۃ ص:۱۴ کتاب الْإیمان)۔