آخرتکیجزاوسزا
گناہگارتوبہکرلےتوکیاپھربھیاُسےعذابہوگا؟
سوال:۔
اگر کوئی مسلمان گناہِ کبیرہ کا ارتکاب کرتا ہے اور اس نے مرنے سے پہلے توبہ کرلی تو اسے عذابِ قبر اور قیامت کے روز حساب و کتاب ہوگا؟
جواب:۔
گناہگار تو ہم سارے ہی ہیں، کسی نے تھوڑے گناہ کئے ہیں، کسی نے زیادہ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی بخشش فرمائے۔ اگر سچے دِل سے آدمی گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لے اور آئندہ وعدہ کرلے کہ گناہ نہیں کرے گا، اور جو گناہِ کبیرہ اس کے ذمے ہیں، مثلاً: نمازیں قضا کرنا، روزے نہ رکھنا، زکوٰۃ نہ دینا، ان تمام گناہوں سے سچی توبہ کرے اور ان فرائض کو ادا کرے تو میرے مالک سے اُمید ہے کہ وہ معاف فرمادیں گے۔(۱)
- (۱) ویغفر ما دون ذٰلك لمن یشاء من الصغائر والكبائر مع التوبۃ أو بدونھا۔ (شرح العقائد النسفیہ ص:۱۱۲)۔

