آخرتکیجزاوسزا
گھرسےاسلامقبولکرنےکینیتسےنکلنےوالاشخصراستےمیںفوتہوجائےتوکیاحکمہے؟
سوال:۔
ایک شخص گھر سے نکلا، اس خیال پر کہ کسی عالمِ دِین کے پاس جاکر اِسلام قبول کرے، دِل نے تو اِسلام کو قبول کرلیا اور زبان سے اِقرار نہیں کیا اور راستے میں اسے موت آگئی، اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ مسلمان ہے یا کافر؟
جواب:۔
دُنیوی اَحکام کے جاری ہونے کے لئے اِقرار شرط ہے، اگر کسی شخص کے سامنے اس نے اپنے اسلام کا اِقرار نہیں کیا تو دُنیوی اَحکام میں اس کو مسلمان نہیں سمجھا جائے گا، اور اگر کسی کے سامنے اسلام کا اِقرار کرلیا تھا تو اس پر مسلمانوں کے اَحکام جاری ہوں گے۔(۱)
- (۱) وانما الْإقرار شرط لِاجراء الأحکام فی الدنیا، لما ان تصدیق القلب أمر باطن لَا بدّ لہ من علامۃ ۔۔۔ الخ۔ (شرح عقائد نسفیہ ص:۱۲۱، طبع خیر کثیر کراچی)۔

