آخرتکیجزاوسزا
کیااہلِکتاب،غیرمسلمکیاسلامسےعقیدتنجاتکےلئےکافیہے؟
سوال۱:۔
کیا اہلِ کتاب بھی دیگر غیرمسلموں اور منافقوں کی طرح ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے؟ جبکہ اہلِ کتاب عورت سے نکاح جائز ہے اور ان کا ذبیحہ بھی حلال ہے۔
سوال۲:۔
جو شخص کافر یا اہلِ کتاب ہونے کے باوجود اسلام سے عقیدت رکھتا ہو، لیکن ایمان نہ لائے تو کیا اس کی مغفرت ممکن ہے یا اس کے لئے دُعائے مغفرت جائز ہے؟
جواب۱:۔
اہلِ کتاب عورتوں سے نکاح تو جائز ہے، (۱) لیکن اگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اِیمان نہیں لائے تو دوزخ میں داخل ہوں گے۔(۲)
جواب۲:۔
صرف عقیدت رکھنا کافی نہیں، بلکہ اسلام کو مانتا بھی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتا ہو، تو مسلمان ہے، ورنہ نہیں۔(۳)
- (۱) ’’۔۔۔ﵟ وَٱلۡمُحۡصَنَٰتُ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلِكُمۡ ﵞفنكح الناس نساء أھل الکتاب۔ رواہ الطبرانی فی الكبیر۔ (اعلاء السنن ج:۱۱ ص:۴۱، طبع إدارۃ القرآن کراچی)۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال: والذی نفس محمد بیدہ! لَا یسمع بی أحد من ھٰذہ الاُمّۃ یھودیٌّ ولَا نصرانیٌّ ثم یموت ولم یؤمن بالذی اُرسلتُ بہٖ إلّا کان من أصحاب النار۔ (صحیح مسلم ج:۱ ص:۸۶)۔
- (۳) والْإیمان ھو التصدیق بما جآء بہ من عند اللہ تعالٰی أی تصدیق النبی بالقلب فی جمیع ما علم بالضرورۃ ۔۔۔ والْإقرار بہ أی باللسان ۔۔۔ الخ۔ (شرح عقائد نسفیہ ص:۱۱۹، ۱۲۰)۔

