آخرتکیجزاوسزا
کیاخودکشیکرنےوالےمؤمنکیمغفرتہوگی؟
سوال:۔
اگر کوئی مؤمن خودکشی کرلے تو کیا اس کی مغفرت ہوگی؟
جواب:۔
اگر خاتمہ اِیمان پر ہوا تو کسی مؤمن کے حق میں مایوسی نہیں،(۱) کسی نہ کسی وقت بخشش ضرور ہوجائے گی، لیکن بخشش سے پہلے جو عذاب ہوگا، اس سے اللہ کی پناہ!(۲) اِلَّا یہ کہ رحمتِ خداوندی دستگیری فرمائے اور بغیر عذاب کے نجات فرمادے۔(۳)
- (۱) من کان آخر کلامہ ’’لَا إلٰہ إلّا اللہ‘‘ وجبت لہ الجنّۃ۔ (مسند أحمد ج:۵ ص:۲۳۳، طبع بیروت)۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تردّٰی من جبل فقتل نفسہ فھو فی نار جھنم یترّدی فیھا خالدًا مخلّدًا فیھا أبدًا، ومن تحسٰی سمّا فقتل نفسہ فسمہ فی یدہٖ یتحسّاہ فی نار جھنم خالدًا مخلّدًا فیھا أبدًا، ومن قتل نفسہ بحدیدۃ فحدیدتہ فی یدہ یتوجّأ بھا فی بطنہ فی نار جھنم خالدًا مخلّدًا فیھا أبدًا۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۹۹)۔
- (۳) السبب الحادی عشر: عفو أرحم الراحمین من غیر شفاعۃ۔ (شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۳۷۰)۔ ویغفر ما دون ذٰلك لمن یشآء من الصغائر والكبائر مع التوبۃ أو بدونھا۔ (شرح عقائد نسفی ص:۱۱۲)۔

