بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

آخرت‌کی‌جزا‌و‌سزا

قیامت‌کے‌دن‌کس‌کے‌نام‌سے‌پکارا‌جائے‌گا؟

سوال:۔

قیامت کے دن میدانِ حشر میں والدہ کے نام سے پکارا جائے گا یا والد کے نام سے؟

جواب:۔

ایک روایت میں آتا ہے کہ لوگ قیامت کے دن ماں کی نسبت سے پکارے جائیں گے، لیکن یہ روایت بہت کمزور بلکہ غلط ہے،(۱) اس کے مقابلے میں صحیح بخاری شریف کی حدیث ہے، جس میں باپ کی نسبت سے پکارے جانے کا ذکر ہے اور یہی صحیح ہے۔(۲)

  1. (۱) ’’یدعی الناس یوم القیامۃ بأمھاتھم۔‘‘ دیکھئے: الموضوعات لِابن الجوزی ج:۳ ص:۲۴۲، میزان الْإعتدال ص:۷۱۹، لسان المیزان لِابن حجر ج:۱ ص:۱۰۶۹ طبع بیروت۔
  2. (۲) عن ابن عمر رضی اللہ عنھما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: ان الغادر یرفع لہ لواءٌ یوم القیامۃ یقال: ھٰذہ غدرۃ فلان بن فلان۔ (صحیح البخاری ج:۲ ص:۹۱۲ باب ما یدعی الناس بآبائھم، طبع دار السلام، بیروت)۔