آخرتکیجزاوسزا
کیاکائناتکیتماممخلوقکےاعمالکےبارےمیںسوالہوگا؟
سوال:۔
قیامت کے دن انسان کو تو اس کے ہر عمل کی جزا و سزا ملے گی، کیا کائنات کی ہر مخلوق سے ان کے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا؟
جواب:۔
جزا و سزا کا تعلق انسان اور جن سے ہے، انہی دونوں کو اللہ تعالیٰ نے مخاطب کیا ہے، اور یہی دونوں اَحکامِ اِلٰہیہ کے مکلف ہیں۔(۱) باقی مخلوق تشریعی اَحکام کی مکلف نہیں، اس لئے نیک و بد اَعمال کا تصوّر دیگر حیوانات کے حق میں نہیں دیا، البتہ ان کے آپس میں اگر کسی نے دُوسرے سے زیادتی کی ہوگی، اس کا بدلہ ضرور دِلایا جائے گا۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ اگر سینگ والی بکری نے بے سینگ والی بکری کے سینگ مارا ہوگا، تو قیامت کے دن ان دونوں کو زندہ کیا جائے گا، بے سینگ کو سینگ دئیے جائیں گے اور سینگ والی کو سینگوں سے محروم رکھا جائے گا، پھر اس کو کہا جائے گا کہ وہ اس کے سینگ مار کر اپنا بدلہ لے لے۔ اس کے بعد دونوں کو مٹی بنادیا جائے گا، اس وقت کافر آرزو کرے گا کہ کاش! اس کو بھی مٹی بنادیا جاتا۔(۲)
- (۱) ﵟ وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ ٥٦ ﵞ الذاريات ٥٦۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لتؤدّن الحقوق الٰی أھلھا یوم القیامۃ حتّٰی یقاد للشاۃ الجلحاء من الشاۃ القرناء۔ رواہ مسلم۔ (مشکوٰۃ ص:۴۳۵، باب الظلم، الفصل الأوّل)۔

