آخرتکیجزاوسزا
قیامتکےدنحشراُسیکےساتھہوگاجسسےمحبترکھتاتھا
سوال:۔
میں تحریکِ اسلامی، جو کہ اصل فکرِ مودودی سے متأثر ہوکر وجود میں آئی ہے، سے وابستہ ہوں، اور باقاعدہ درسِ قرآن سے مستفیض ہوتی ہوں۔ ابھی حال ہی میں مدرسہ یوسفیہ بنوریہ شرف آباد سے فارغ ایک صاحب نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا: ’’انسان دُنیا میں جن لوگوں کے ساتھ رہتا ہے، آخرت میں وہ ان ہی کے ساتھ اُٹھایا جائے گا، لہٰذا آپ اپنا انجام سوچ لیں، جبکہ آخرت کا معاملہ بہت سخت ہے۔‘‘
جواب:۔
یہ صحیح ہے کہ آدمی جس سے محبت اور تعلق رکھتا ہے، قیامت کے دن اس کا حشر انہی کے ساتھ ہوگا۔ تم نے یہ حدیث پڑھی ہوگی: ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ‘‘۔(۱)
- (۱) عن ابن مسعود قال: جاء رجل الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللہ! کیف تقول فی رجل أحبّ قومًا ولم یلحق بھم؟ فقال: المرء مع من أحبّ۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ، باب الحبُّ فی اللہ ص:۴۲۶)۔

