آخرتکیجزاوسزا
کیاآخرتمیںرشتہداروںکیملاقاتہوگی؟
سوال:۔
کیا آخرت میں رشتہ داروں، والدین اور بیٹے بیٹی، بھائی کی پہچان یعنی ملاقات ہوتی ہے؟ اور اگر پہچان آخرت میں ہوتی ہے اور بالفرض ہمارے یعنی بھائی، والدین جنتی ہوں تو کیا وہ اکٹھے رہ سکتے ہیں؟
جواب:۔
قرآن مجید میں ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور ان کی آل اولاد نے بھی ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی، ہم ان کی آل اولاد کو ان کے ساتھ ملادیں گے۔(۱)
- (۱) ﵟ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَٰنٍ أَلۡحَقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَآ أَلَتۡنَٰهُم مِّنۡ عَمَلِهِم مِّن شَيۡءٖۚ ﵞ الطور ٢١۔

