موتکےبعدکیاہوتاہے؟
عذابِقبراورصدقہوخیرات
سوال:۔
میرے بڑے بھائی جو کہ ہندوستان میں رہتے ہیں، نے مجھے دو سال قبل لکھا تھا کہ ایک رات خواب میں انہوں نے دیکھا کہ والدہ مرحومہ کی قبر پر سانپ ہے جو پھن نکال کر کھڑا ہے۔ دُوسرے روز پھر بڑے بھائی نے خواب میں یہی دیکھا، اور پھر جب کہا کہ میں نے معاف کردیا، تو پھر سانپ چلا گیا۔ لہٰذا میرے بھائی نے اس خواب کی تعبیر پوچھی ہے، مذکورہ بالا خواب کی تعبیر کیا ہے؟
جواب:۔
صحیح تعبیر اور حقیقتِ حال تو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ بلاتکلف یہ سمجھ میں آتا ہے کہ لڑائی جھگڑے میں کسی فریق سے کچھ نہ کچھ زیادتی ہوجاتی ہے، اور ہر شخص کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہے، آپ کی والدہ سے بڑے بھائی یا ان کی بیوی کے حق میں جو زیادتیاں ہوئیں، خواب میں ان کی شکل دِکھائی گئی ہے۔ اور بھائی اور بھاوج نے جو زیادتیاں کی ہیں، وہ ان کو مرنے کے بعد معلوم ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرمائیں، والدہ کی طرف سے صدقہ و خیرات کرتے رہیں اور خود اپنی اصلاح بھی کریں۔(۱)
- (۱) إنّ أرواح المؤمنین فی برزخ من الأرض تذھب حیث شاءت ونفیس الکافر فی سجّین ۔۔۔إلخ۔ (شرح الصدور ص:۲۳۶، باب مقر الأرواح)۔ أیضًا: عن قتادۃ عن أنس بن مالك (فی حدیث طویل) (قال ثم دخلت المسجد) أی المسجد الأقصٰی ۔۔۔ (فصلیت فیھا ركعتین) أی تحیۃ المسجد، والظاھر أن ھٰذہ ھی الصلاۃ التی اقتدیٰ بہ الأنبیاء وصار فیھا إمام الأصفیاء ۔۔۔إلخ۔ (مرقاۃ شرح مشكٰوۃ ج:۵ ص:۴۳۱، باب فی المعراج، الفصل الأوّل، طبع دھلی)۔

