موتکےبعدکیاہوتاہے؟
برزخکیزندگیسےکیامرادہے؟
سوال:۔
’’برزخ‘‘ سے کیا مراد ہے؟ کیا برزخ کی زندگی کا کوئی تصوّر ہے؟
جواب:۔
مرنے کے بعد جو زندگی شروع ہوتی ہے وہ قیامت تک برزخ کی زندگی کہلاتی ہے، اس میں عذاب بھی ہوگا، راحت بھی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھیں۔(۱)
برزخ کی زندگی ختم ہونے کے بعد قیامت شروع ہوگی، جس میں بندے کے ایک ایک عمل کا حساب ہوگا، نیک لوگوں کو نجات عطا فرمائی جائے گی، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی نجات عطا فرمائیں، اور گناہگاروں کو سزا ملے گی، اللہ تعالیٰ ہمیں سزا سے محفوظ رکھے۔ اگر قیامت کا منظر ہمارے سامنے آجائے تو ہمارے دِل پھٹ جائیں۔(۲)
- (۱) (الأمر التاسع) أنہ ینبغی ان یعلم أن عذاب القبر ونعیمہ اسم بعذاب البرزخ ونعیمہ وھو ما بین الدنیا والآخرۃ، قال تعالٰی:ﵟ وَمِن وَرَآئِهِم بَرۡزَخٌ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ ﵞ وھٰذا البرزخ یشرف أھلہ فیہ علی الدنیا والآخرۃ ۔۔۔إلخ۔ (کتاب الروح ص:۱۰۲، المسئلۃ السابعۃ، أیضًا ص:۱۴۹ المسئلۃ الخامسۃ عشرۃ)۔
- (۲) (الأمر العاشر) ان الموت معاد وبعث أوّل، فإن اللہ سبحانہ وتعالٰی جعل لِابن آدم معادین وبعثین، یجزی فیھما الذین أساؤا بما عملوا، ویجزی الذین أحسنوا بالحسنٰی، فالبعث الأوّل بمفارقۃ الروح للبدن ومصیرھا إلٰی دار الجزاء الأوّل، والبعث الثانی یوم یرد اللہ الأرواح إلٰی أجسادھا ویبعثھا من قبورھا إلی الجنّۃ أو النار، وھو الحشر الثانی ۔۔۔ ولٰـكن توفیۃ الجزاء إنما یکون یوم المعاد الثانی فی دار القرار كما قال تعالٰی: کل نفس ذآئقۃ الموت وإنما توفَّون اُجوركم یوم القیامۃ ۔۔۔إلخ۔ (کتاب الروح ص:۱۰۳، ۱۰۴ المسئلۃ السابعۃ)۔

