بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

برزخ‌سے‌کیا‌مراد‌ہے؟

سوال:۔

برزخ سے کیا مراد ہے؟ تفصیل سے آگاہ کریں۔

جواب:۔

مرنے سے لے کر دوبارہ اپنی قبروں سے اُٹھنے تک کا زمانہ برزخ کہلاتا ہے، کیونکہ ’’برزخ‘‘ کہتے ہیں ’’دو چیزوں کے درمیان آڑ‘‘ کو۔ موت سے لے کر حشر تک کا زمانہ دُنیا اور آخرت کے درمیان آڑ ہے، جب درمیانی وقفہ ختم ہوجائے تو نیک لوگ اپنے مقاماتِ رفیعہ میں پہنچ جائیں گے، اور بُرے لوگ اپنے اپنے ٹھکانے پہنچ جائیں گے۔(۱)

  1. (۱) واعلم أن عذاب القبر ھو عذاب البرزخ ۔۔۔ الٰی قولہ ۔۔۔ فالحاصل ان الدور ثلاث: دار الدنیا، ودار البرزخ، ودار القرار ۔۔۔ و جعل أحکام البرزخ علی الأرواح والأبدان تبع لھا فاذا جاء یومٌ حُشِر الأجساد وقیام الناس من قبورھم ۔۔۔ الخ۔ (شرح عقیدۃ الطحاویہ ص:۴۵۱، ۴۵۲ طبع مکتبہ سلفیہ لَاہور)۔ قال تعالٰی: ﵟ وَمِن وَرَآئِهِم بَرۡزَخٌ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ ﵞ فالبرزخ ھنا ما بین الدنیا والآخرۃ وأصلہ الحاجز بین الشیئین۔ (کتاب الروح ص:۱۴۹، المسئلۃ الخامسۃ عشرۃ)۔