موتکےبعدکیاہوتاہے؟
مرنےکےبعدرُوحکہاںجاتیہے؟
سوال:۔
مرنے کے بعد جسم سے رُوح نکل کر کہاں چلی جاتی ہے؟
جواب:۔
اس مسئلے پر روایات بھی مختلف ہیں اور اقوال بھی مختلف ہیں،(۱) اظہر یہ ہے کہ نیک رُوحیں علّییّن میں ہیں اور بدرُوحیں سجین میں رہتی ہیں،(۲) اور اس کا ایک گونہ تعلق قبر میں جسم کے ساتھ بھی رہتا ہے، جس سے قبر کے عذاب و ثواب کا اس کو اِحساس ہوتا ہے۔(۳)
شرح الصدور ص:۲۳۰ تا ۲۶۱ باب مقر الأرواح۔
- (۱) تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:
- (۲) وقال كعب: أرواح المؤمنین فی علّیّین فی السماء السابعۃ، وأرواح الکافرین فی سجین فی الأرض السابعۃ ۔۔۔ ویتخلص من أدلتھا: ان الأرواح فی البرزخ متفاوتۃ أعظم تفاوت ۔۔۔ الخ۔ (شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۴۵۴، تفسیر مظہری ج:۱۰ ص:۲۲۵)۔
- (۳) فلیس للأرواح سعیدھا وشقیھا مستقر واحد، وكلھا علٰی إختلاف محالھا وتباین مقارھا، لھا إتصال بأجسادھا فی قبورھا لیحصل لہ من النعیم والعذاب ما کتب لہ ۔۔۔إلخ۔ (شرح الصدور ص:۲۴۳ باب مقر الأرواح)۔

