موتکےبعدکیاہوتاہے؟
کیارُوحیںجمعراتکوآتیہیں؟
سوال:۔
سنا ہے کہ ہر جمعرات کو ہر گھر کے دروازے پر رُوحیں آتی ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ اور کیا جمعرات کی شام کو ان کے لئے دُعا کی جائے؟
جواب:۔
جمعرات کو رُوحوں کا آنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، نہ اس کا کوئی شرعی ثبوت ہے،(۱) باقی دُعا و اِستغفار اور اِیصالِ ثواب ہر وقت ہوسکتا ہے، اس میں جمعرات کی شام کی تخصیص بے معنی ہے۔
- (۱) وفی البزازیۃ: قال علماؤنا: من قال أرواح المشائخ حاضرۃ تعلم یکفر۔ (البحر الرائق ج:۵ ص:۱۳۴، باب أحکام المرتدین)۔

