بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

کیا‌رُوحوں‌کا‌دُنیا‌میں‌آنا‌ثابت‌ہے؟

سوال:۔

کیا رُوحین دُنیا میں آتی ہیں یا عالمِ برزخ میں ہی قیام کرتی ہیں؟ اکثر ایسی شہادتیں ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ رُوحیں اپنے اعزّہ کے پاس آتی ہیں، شبِ برأت میں بھی رُوحوں کی آمد کے بارے میں سنا ہے۔ آپ اس مسئلے کی ضرور وضاحت کیجئے۔ مرنے کے بعد سوئم، دسواں اور چہلم کی شرعی حیثیت کی وضاحت بھی بذریعہ اخبار کردیجئے، تاکہ عوام الناس کا بھلا ہو۔

جواب:۔

دُنیا میں رُوحوں کے آنے کے بارے میں قطعی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں اور نہ اس سلسلے میں کوئی صحیح حدیث ہی وارِد ہے۔ سوئم، دسواں اور چہلم خودساختہ رسمیں ہیں، ان کی مکمل تفصیل آپ کو میری کتاب ’’اِختلافِ اُمت اور صراطِ مستقیم‘‘ میں ملے گی۔(۱)

  1. (۱) ’’اِختلافِ اُمت اور صراطِ مستقیم‘‘ ص:۱۱۱ حصہ اوّل دیکھیں۔