موتکےبعدکیاہوتاہے؟
چرندپرندکیرُوحسےکیامرادہے؟
سوال:۔
انسان کے علاوہ دُوسری ہزاروں مخلوق چرند، پرند، درند، آبی، صحرائی وغیرہ کی تخلیق کس طرح ہوئی؟ اور کیا ان کو ﵟ قُلِ ٱلرُّوحُ مِنۡ أَمۡرِ رَبِّي ﵞوالی رُوح سے بھی کچھ حصہ ملا ہے یا ان میں صرف رُوحِ انسانی ہوتی ہے جو غذا سے حاصل ہوتی ہے؟ اور کیا ان کی اَرواح بھی فرشتہ قبض کرتا ہے؟
جواب:۔
یہ تو ظاہر ہے کہ ہر جاندار کی رُوح اَمرِ رَبّ سے ہی آتی ہے، آیت میں ہر رُوح مراد ہے یا صرف رُوحِ انسانی، دونوں احتمال ہیں۔ مجھے اس کی تحقیق نہیں اور تلاش کی فرصت نہیں۔(۱)
- (۱) للمفسرین فی الروح المذکورۃ فی ھٰذہ الآیۃ أقوال۔ أظھرھا: أن المراد منہ الروح الذی ھو سبب الحیاۃ۔ (التفسیر الكبیر ج:۲۱ ص:۳۶، سورۃ بنی إسرائیل: ۸۵)۔

