بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

پیر‌کے‌دن‌موت‌اور‌عذابِ‌قبر

سوال:۔

میں نے پڑھا ہے کہ جو شخص (مسلمان) جمعہ کے دن یا رات میں مرے گا عذابِ قبر سے بچالیا جائے گا۔ آپ سے پیر والے دن اور رات کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ اس قسم کی کوئی فضیلت ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

جواب:۔

پیر کے دن کے بارے میں تو معلوم نہیں، جمعہ کے دن اور شبِ جمعہ میں مرنے والوں کے لئے عذابِ قبر سے محفوظ رہنے کا مضمون ایک روایت میں آیا ہے مگر یہ روایت کمزور ہے۔(۱)

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من مسلم یموت یوم الجمعۃ أو لیلۃ الجمعۃ اِلّا وقاہ اللہ فتنۃ القبر۔ رواہ احمد والترمذی وقال: ھٰذا حدیث غریب ولیس اسنادہ بمتصل۔ (مشکوٰۃ، باب الجمعۃ ص:۱۲۱)۔ أیضًا: (وفی الترمذی) من حدیث ربیعۃ بن سیف، عن عبداللہ بن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من مسلم یموت یوم الجمعۃ أو لیلۃ الجمعۃ إلّا وقّاہ اللہ فتنۃ القبر، قال الترمذی: ھٰذا حدیث حسن غریب، ولیس اسنادہ بمتصل، ربیعۃ بن سیف انما یروی عن أبی عبدالرحمٰن الجیلی عن عبداللہ بن عمرو، ولَا یعرف لربیعۃ بن سیف سماع من عبداللہ بن عمرو، انتھی۔ (کتاب الروح لِابن قیم ص:۱۱۲، المسئلۃ العاشرۃ، الأسباب المنجۃ من عذاب القبر)۔