بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

عذابِ‌قبر‌جسم‌پر‌ہوگا‌یا‌رُوح‌پر؟

سوال:۔

کیا عذابِ قبر رُوح پر ہوگا یا جسم پر؟ اگر صرف رُوح پر ہوگا تو رُوح تو اللہ کا نور ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے نور کو کیسے عذاب دے سکتا ہے؟ اور اگر جسم پر ہوگا تو رُوح کے بغیر جسم کو تکلیف کیسے ہوگی؟ یا دونوں پر ہوگا یا نفس پر ہوگا؟

جواب:۔

حدیث میں ہے کہ دفن کے بعد رُوح کا تعلق جسم کے ساتھ قائم کردیا جاتا ہے اور بدن سے مع رُوح کے سوال و جواب ہوتا ہے، مگر یہ معاملہ دُوسرے جہان کا ہے، جس کو ’’برزخ‘‘ کہتے ہیں، اس لئے اس دُنیا والوں کو اس کا اُٹھنا اور سوال و جواب معلوم نہیں ہوتا۔(۱)

  1. (۱) عن البراء بن عازب عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ۔۔۔ وأما الکافر فذکر موتہ قال: ویعاد رُوحہ فی جسدہ ویأتیہ ملَکان فیجلسانہ فیقولَان: من ربُّك؟ ۔۔۔ الخ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۵، ۲۶ باب اثبات عذاب القبر)۔ واختلف فی أنہ بالروح أو بالبدن أو بھما وھو الأصح منھما الّا أن نؤمن بصحتہ ولَا نشتغل بکیفیتہ۔ (شرح فقہ اكبر ص:۱۲۴، طبع دہلی)۔