موتکےبعدکیاہوتاہے؟
رُوحپروازکرنےکےبعدقبرمیںسوالکاجوابکسطرحدیتیہے؟
سوال:۔
موت واقع ہوتے ہی رُوح پرواز کرجاتی ہے، جسم دفن ہونے کے بعد یہ رُوح دوبارہ واپس آکر منکر و نکیر کے سوالوں کے جواب کیسے دیتی ہے؟
جواب:۔
قبر میں رُوح کا ایک خاص تعلق جس کی کیفیت کا ادراک ہم نہیں کرسکتے، جسم سے قائم کردیا جاتا ہے، جس سے مُردے میں حس و شعور پیدا ہوجاتا ہے۔(۱)
- (۱) واعادۃ الروح أی ردّھا أو تعلقھا الی العبد أی جسدہ بجمیع أجزائہ ۔۔۔ حق ۔۔۔ واعلم أن أھل الحق اتفقوا علٰی أن اللہ تعالٰی یخلق فی المیت نوح حیاۃ فی القبر قدر ما یتألم أو یتلذذ۔ (شرح فقہ اكبر ص:۱۲۱، ۱۲۲، طبع دہلی)

