بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

کیا‌قبر‌میں‌سوال‌و‌جواب‌کے‌وقت‌رُوح‌واپس‌آجاتی‌ہے؟

سوال:۔

جب ایک شخص کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کی رُوح پرواز کرجاتی ہے، نمازِ جنازہ کے بعد جب اس کو قبر میں دفن کرتے ہیں تو کیا اس وقت رُوح دوبارہ واپس آجاتی ہے؟ منکر نکیر کے سوالوں کا جواب کس طرح دیتی ہے؟

جواب:۔

قبر میں رُوح کا ایک خاص تعلق جس کی کیفیت کا ادراک ہم نہیں کرسکتے، جسم سے قائم کردیا جاتا ہے، جس سے مُردے میں حس و شعور پیدا ہوجاتا ہے۔(۱)

  1. (۱) واعادۃ الروح أی ردّھا أو تعلقھا الی العبد أی جسدہ بجمیع أجزائہ أو ببعضھا مجتمعۃً أو متفرقۃً فی قبرہ حق ۔۔۔ الٰی قولہ۔۔۔ واعلم ان أھل الحق اتفقوا علٰی أن اللہ تعالٰی یخلق فی المیّت نوع حیٰوۃٍ فی القبر قدر ما یتألم أو یتلذّذ۔ (شرح فقہ اكبر ص:۱۲۱، ۱۲۲، طبع دہلی)۔