موتکےبعدکیاہوتاہے؟
ہوائیجہازکےحادثے،سمندریحادثاتوالےمُردوںکوعذابِقبرکیسےہوتاہے؟
سوال:۔
ہوائی جہاز کے حادثات میں انسان کے چیتھڑے اُڑجاتے ہیں، سمندری حادثات میں انسان کی لاشوں کو سمندری جانور کھاجاتے ہیں، اور اکثر قبروں پر عرصہ طویل بعد عمارتیں بن جاتی ہیں، ایسے حالات میں قبر میں سوال جواب یا عذاب ثواب کس طرح ہوتا ہے؟ جبکہ یہ اصل ہے۔
جواب:۔
موت کے بعد بدن جس حالت میں ہو، وہی اس کی قبر ہے، اور اسی حالت پر مردوں پر برزخ کے اَحوال طاری ہوتے ہیں۔(۱)
- (۱) واعلم ان عذاب القبر ھو عذاب البرزخ، فكل من مات وھو مستحق للعذاب نالہ نصیبہ منہ قُبِرَ أو لم یُقْبَر، أكلتہ السباع أو احترق حتّٰی صار رمادًا أو نسف فی الھواء أو صلب أو غرق فی البحر، وصل الٰی روحہ وبدنہ من العذاب ما یصل الٰی المقبور۔ (شرح عقیدۃ الطحاویہ ص:۴۵۱ أیضًا کتاب الروح ص:۱۰۲)۔

