موتکےبعدکیاہوتاہے؟
مُردےکومخاطبکرکےکہناکہ:’’مجھےمعافکردینا‘‘دُرستنہیں
سوال:۔
اکثر لوگ مرنے والے شخص کی قبر پر یا مرنے کے بعد اس کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ: ’’ہمیں معاف کردینا‘‘ کیا مرنے والا شخص یہ سب باتیں سنتا ہے؟
جواب:۔
مردے کو خطاب کرکے یہ کہنا کہ مجھے ’’معاف کردینا‘‘ صحیح نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ سے کہنا چاہئے کہ یا اللہ! مجھ سے جو حق تلفیاں ہوئی ہیں، ان کو معاف کردے۔(۱)
- (۱) وإذا کانت المظالم فی الأعراض کالقدف والغیبۃ فیجب فی التوبۃ منھا مع ما قدمناہ فی حقوق اللہ تعالٰی أن یخبر أصحابھا بما قال من ذٰلك ویتحللھا منھم فإن تعذر ذٰلك فلیعزم علٰی أنہ متٰی وجدھم تحلل منھم فإذا حللوہ سقط عنہ ما وجب علیہ لھم فإن عجز عن ذٰلك کلہ بأن کان صاحب الغیبۃ میتًا أو غائبًا مثلًا فلیستغفر اللہ تعالٰی والمرجو من فضلہ أن یرضی خصمائہ فإنہ جواد کریم۔ (إرشاد الساری ص:۳ طبع دار الفکر، بیروت)۔

