موتکےبعدکیاہوتاہے؟
کیاقبرپرتلاوت،دُعا،مردہسنتاہے؟
سوال:۔
اپنے عزیز و اقارب کے لئے فاتحہ، تلاوتِ قرآن یا دُعا جو قبر پر کھڑے ہوکر مردے کے ایصالِ ثواب یا مغفرت کے لئے مانگی جائے مردہ سنتا ہے یا اسے پہچانتا ہے کہ آنے والا یہ فلاں شخص ہے؟
جواب:۔
حدیث شریف میں فرمایا گیا ہے کہ: جب قبر پر جاؤ تو ان کو ’’اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ‘‘ کہو، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آنے والے کو پہچانتے بھی ہیں۔(۱)
- (۱) عن بریدۃ رضی اللہ عنہ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعلّمھم اذا خرجوا الی المقابر، السلام علیكم یا أھل الدیار ۔۔۔ الخ۔ (مشکوٰۃ ص:۱۵۴، باب زیارۃ القبور)۔ أیضًا عن ابن عباس قال: مر النبی صلی اللہ علیہ وسلم بقبور بالمدینۃ فأقبل علیھم بوجھہ، فقال: السَّلام علیكم یا أھل القبور، یغفر اللہ لنا ولكم، أنتم سلفنا ونحن بالأثر۔ رواہ الترمذی۔ (مشکوٰۃ ص:۱۵۴)۔ قال ابن عبدالبر: ثبت عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: ما من مسلم یمر علٰی قبر أخیہ کان یعرفہ فی الدنیا، فیسلّم علیہ إلّا رَدَّ اللہ علیہ روحہ حتّٰی یردّ علیہ السلام، فھٰذا نص فی أنہ یعرفہ بعینہ، ویرد علیہ السلام ۔۔۔إلخ۔ (کتاب الروح لِابن قیم ص:۱۰، المسئلۃ الأولٰی، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔ أیضًا: الأحادیث والآثار تدل علٰی أن الزائر متٰی جاء علم بہ المزور وسمع کلامہ وردّ علیہ سلامہ علیہ۔ (شرح الصدور ص:۲۲۴، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔

