موتکےبعدکیاہوتاہے؟
کیامردےسنسکتےہیں؟
سوال:۔
مردے سن بھی سکتے ہیں کہ نہیں؟
جواب:۔
اس مسئلے پر سلف کے زمانے سے اختلاف چلا آتا ہے،(۱) بہرحال ان کو سلام کہنے کا حکم ہے، اگر وہ سلام نہ سنتے اور اس کا جواب نہ دیتے، تو ان کو سلام کہنے کا حکم نہ دیا جاتا۔(۲)
- (۱) فتاویٰ رشیدیۃ ص:۲۲۲ کتاب العقائد، طبع محمد علی کارخانہ اسلامی کتب، لَاہور۔
- (۲) وقد شرع النبی صلی اللہ علیہ وسلم لأمّتہ، إذا سلّموا علٰی أھل القبور أن یسلِّموا علیھم سلام من یخاطبونہ فیقول: السلام علیكم دار قوم مؤمنین، وھٰذا خطاب لمن یسمع ویعقل، ولولَا ذٰلك، لکان ھٰذا الخطاب بمنزلۃ خطاب المعدوم والجماد، والسلف مجمعون علٰی ھٰذا۔ (کتاب الروح ص:۱۰، المسئلۃ الأولٰی، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔

