موتکےبعدکیاہوتاہے؟
کیامردےسلامکاجوابدیتےہیں؟
سوال:۔
ہم جیسے کم عقل لوگ بہت سی باتیں سمجھ ہی نہیں پاتے، اور بلاوجہ گناہگار ہوتے رہتے ہیں، رہنمائی فرمائیں۔ سنا گیا ہے کہ جب کوئی قبرستان میں داخل ہو تو ’’اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ‘‘ وغیرہ پڑھنا چاہئے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قبرستان میں تو کوئی حاضر یا موجود نہیں تو سلام کسے کیا جاتا ہے؟ اور جب کوئی حاضر نہیں تو جواب کون دیتا ہے، کیونکہ لفظ ’’یا‘‘ حاضر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
جواب:۔
مردوں کو مخاطب کرکے ’’السلام علیکم‘‘ کہا جاتا ہے، وہ آپ کا سلام سن کر جواب بھی دیتے ہیں۔(۱)
- (۱) عن ابن عباس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من أحد یمر بقبر أخیہ المؤمن کان یعرفہ فی الدُّنیا فیسلم علیہ إلّا عرفہ، وردّ علیہ السلام ۔۔۔الخ۔ (التذکرۃ للقرطبی ص:۱۶۵، باب ما جاء ان المیّت یسمع ما یقال، کتاب الروح ص:۱۳، الحاوی للفتاویٰ ج:۲ ص:۱۷۰ واللفظ لہٗ)۔

