بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

کیا‌مردے‌سلام‌سنتے‌ہیں؟

سوال:۔

سنا ہے کہ قبرستان میں جب گزر ہو تو کہو: ’’اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُوْرِ‘‘ جس شہرِ خاموشی میں آپ حضرات غفلت کی نیند سو رہے ہیں، اسی میں میں بھی اِن شاء اللہ آکر سوؤں گا۔ سوال یہ ہے کہ جب مردے سنتے نہیں تو سلام کیسے سن لیتے ہیں؟ اور اگر سلام سن لیتے ہیں تو ان سے اپنے لئے دُعا کرنے کو بھی کہا جاسکتا ہے؟

جواب:۔

سلام کہنے کا تو حکم ہے، بعض روایات میں ہے کہ وہ جواب بھی دیتے ہیں، اور سلام کہنے والے کو پہچانتے بھی ہیں، مگر ہم چونکہ ان کے حال سے واقف نہیں، اس لئے ہمیں صرف اس چیز پر اِکتفا کرنا چاہئے جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ہے۔(۱)

  1. (۱) ما من أحد یمر بقبر أخیہ المؤمن کان یعرفہ فیسلم علیہ إلّا عرفہ وردّ علیہ السلام۔ (کتاب الروح ص:۱۳، الجامع الصغیر ج:۲ ص:۱۵۱، التذکرۃ ص:۱۶۵، الحاوی للفتاویٰ ج:۲ ص:۱۷۰ واللفظ لہٗ)۔