موتکےبعدکیاہوتاہے؟
اگرمرتےوقتمسلمانکلمہطیبہنہپڑھسکےتوکیاہوگا؟
سوال:۔
اگر کوئی مسلمان مرتے وقت کلمہ طیبہ نہ پڑھ سکے اور بغیر پڑھے انتقال کرجائے تو کیا وہ مسلمان مرا یا اس کی حیثیت کچھ اور ہوگی؟
جواب:۔
اگر وہ زندگی بھر مسلمان رہا ہے تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا اور مسلمانوں کا برتاؤ اس کے ساتھ کیا جائے گا۔(۱)
- (۱) والمقصود أن یموت الرجل ولیس فی قلبہ إلّا اللہ عزّ وجلَّ لأن المدار علی القلب وعمل القلب ھو الذی ینظر فیہ وتکون النجاۃ بہ۔ (التذکرۃ فی أحوال الموتٰی واُمور الآخرۃ ص:۳۵، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔

