بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

موت‌کے‌بعد‌کیا‌ہوتا‌ہے؟

موت‌کسے‌کہتے‌ہیں؟

سوال:۔

موت کسے کہتے ہیں؟ کیا جسمِ انسانی سے رُوح نکل جانے کا نام موت ہے؟ اور اس کے بعد اِنسان مردہ ہوجاتا ہے؟ کیا رُوح جسم سے نکل جانے کے بعد قیامت سے پہلے ایک سیکنڈ کے لئے بھی اس مردہ جسم میں واپس آتی ہے، جس سے نکل چکی ہو؟ نیز بغیر رُوح کے مردہ جسم تکلیف و راحت کیسے محسوس کرے گا، جبکہ قبر میں اس کی ہڈیاں بھی مٹی ہوجاتی ہیں؟

جواب:۔

رُوح و بدن کے تعلق کا نام حیات ہے، اور تعلق کے اِنقطاع کا نام موت ہے۔ مگر موت سے بالکلیہ تعلق منقطع نہیں ہوتا، بلکہ وہ تعلق منقطع ہوجاتا ہے جس سے اس عالمِ شہادت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں، عالمِ برزخ کے آثار کا تعلق قائم رہتا ہے۔(۱)

  1. (۱) موت النفوس ھو مفارقتھا لأجسادھا وخروجھا منھا۔ (شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص:۴۴۶)۔ وفیہ أیضًا: الرابع: تعلقھا بہ فی البرزخ، فانھا وان فارقتہ وتجردت عنہ فانھا لم تفارقہ فراقًا کلیًّا بحیث لَا یبقی لھا الیہ التفات البتۃ۔ (شرح عقیدۃ الطحاویۃ ص:۴۵۱، مکتبۃ السلفیۃ، لَاھور)۔