گناہوںسےتوبہ
کیاتوبہسےقتلِعمدمعافہوسکتاہے؟
سوال:۔
’’مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا۔۔۔الخ‘‘ اس آیت میں قتل عمد کی سزا ہمیشہ جہنم میں رہنا ظاہر ہوتا ہے، اور سورۂ فرقان میں ﵟوَٱلَّذِينَ٠٠٠لَا يَقۡتُلُونَ ٱلنَّفۡسَ ٠٠٠٠ إِلَّا مَن تَابَ ﵞیہاں توبہ کے ذریعے معافی کا وعدہ ہے، کیا پہلی آیت اس آیت سے منسوخ ہے؟
جواب:۔
پہلی آیت اہل ایمان کے بارے میں ہے اور یہ رکوع یہاں سے شروع ہوتا ہے: ﵟوَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ أَن يَقۡتُلَ٠٠٠ﵞاور سورۂ فرقان کی آیت: ’’وَمَنْ تَابَ۔۔۔‘‘ کفار کے بارے میں ہے، یعنی جن لوگوں نے کفر کی حالت میں ان جرائم کا ارتکاب کیا پھر کفر و شرک سے تائب ہوگئے، ان کے کفر کی حالت کے جرائم پر مؤاخذہ نہیں ہوگا۔

