گناہوںسےتوبہ
انسانکےنامۂاَعمالمیںنابالغیکےگناہنہیںلکھےجاتے
سوال:۔
انسان کے نامۂ اَعمال میں گناہ بلوغت سے پہلے ہی شامل کئے جاتے ہیں یا کہ بعد میں؟ پلیز وضاحت فرمائیں۔
جواب:۔
نابالغ پر کوئی گناہ نہیں، بالغ ہونے کے بعد کے گناہ لکھے جاتے ہیں اور آدمی توبہ کرے تو معاف کردئیے جاتے ہیں۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنہا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: رفع القلم عن ثلاثۃ: عن النائم حتّٰی یستیقظ، وعن الصغیر حتّٰی یكبر ۔۔۔ الخ۔ (ابن ماجۃ ص:۱۴۷، باب طلاق المعتوہ)۔

