بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

گناہوں‌سے‌توبہ

کیا‌اس‌طرح‌توبہ‌ہوگئی؟

سوال:۔

بندہ اگر گناہِ کبیرہ کرنے کے بعد نادم ہوجائے اور سچے دِل سے توبہ کرلے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرے اور شریعت کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے کی کوشش میں لگا رہے، لیکن اس کا دِل اس بات سے مطمئن نہ ہو کہ آیا اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ قبول کرلی، تو یہ اطمینان اس کو کس طرح حاصل ہوسکتا ہے؟

جواب:۔

یہ تصوّر کرلے کہ خدا تعالیٰ کے محبوب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے توبہ کے بعد معافی کا فرمادیا ہے، تو معاف ہوگیا۔(۱)

  1. (۱) عن عائشۃ قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان العبد اذا اعترف ثم تاب، تاب اللہ علیہ۔ متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ ص:۲۰۳، باب الْإستغفار)۔