بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

علاماتِ‌قیامت

مجدّد‌کو‌ماننے‌والوں‌کا‌کیا‌حکم‌ہے؟

سوال:۔

ہر صدی کے شروع میں مجدّد آتے ہیں، کیا ان کو ماننے والے غیرمسلم ہیں؟

سوال:۔

چودہویں صدی کے مجدّد کب آئیں گے؟

جواب:۔

ہر صدی کے شروع میں جن مجدّدوں کے آنے کی حدیث نبوی میں خبر دی گئی ہے،(۱) وہ نبوّت و رسالت کے دعوے نہیں کیا کرتے، اور جو شخص ایسے دعوے کرے وہ مجدّد نہیں، لہٰذا کسی سچے مجدّد کو ماننے والا تو غیرمسلم نہیں، البتہ جو شخص یہ اعلان کرے کہ: ’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں(۲)‘‘ اس کو ماننے والے ظاہر ہے غیرمسلم ہی ہوں گے۔

جواب:۔

مجدّد کے لئے مجدّد ہونے کا دعویٰ کرنا ضروری نہیں، جن اکابر نے اس صدی میں دِینِ اسلام کی ہر پہلو سے خدمت کی، وہ اس صدی کے مجدّد تھے، گزشتہ صدیوں کے مجدّدین کو بھی لوگوں نے ان کی خدمات کی بنا پر ہی مجدّد تسلیم کیا۔

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ فیما أعلم عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ان اللہ یبعث لھٰذہ الاُمّۃ علٰی رأس کل مائۃ سنۃ من یجدّد لھا دینھا۔ (سنن ابی داوٗد ج:۲ ص:۲۳۳، باب ما یذکر فی قرن المائۃ)۔
  2. (۲) ملفوظات ج:۱۰ ص:۱۲۷۔