بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

علاماتِ‌قیامت

کیا‌حضرت‌مہدیؓ‌و‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام‌ایک‌ہی‌ہیں؟

سوال:۔

مہدیؓ اس دُنیا میں کب تشریف لائیں گے؟ اور کیا مہدیؓ اور عیسیٰ ؑایک ہی وجود ہیں؟

جواب:۔

حضرت مہدی رضوان اللہ علیہ آخری زمانے میں قربِ قیامت میں ظاہر ہوں گے، ان کے ظہور کے قریباً سات سال بعد دجال نکلے گا اور اس کو قتل کرنے کے لئے عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔(۱) یہاں یہ بھی معلوم ہوگیا کہ حضرت مہدیؓ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام دو الگ الگ شخصیتیں ہیں۔

  1. (۱) وعنہ (أی أبی سعید) عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ’’لیقومن علٰی أمّتی من أھل بیتی ۔۔۔ یملك سبع سنین‘‘۔ (مجمع الزوائد ج:۷ ص:۳۱۴ ایضاً مشکوٰۃ ص:۴۷۰)۔ أیضًا فیلبث المھدی سبع سنین خلیفۃ ثم یتوفّٰی ویصلی علیہ المسلمون، قال أبوداوٗد وقال بعضھم عن ھشام تسع سنین وقال بعضھم سبع سنین، فمن قال سبع سنین فکأنہ أسقط السنتین اللتین بقی فیھما مشغولًا بالقتال ۔۔۔إلخ۔ (بذل المجھود ج:۵ ص:۱۰۳ کتاب الملاحم)۔ وینزل عیسَی ابن مریم علیہ السلام عند صلاۃ الفجر فیقول لہ أمیرھم: یا رُوح اللہ! تقدّم صلّ، فیقول: ھٰذہ الاُمّۃ أمراء بعضھم علٰی بعض، فیقدم أمیرھم فیصلی، فإذا قضٰی صلاتہ أخذ حربتہ فیذھب نحو الدجال، فإذا رآہ الدجال ذاب كما یذوب الرصاص فیضع حربتہ بین ثندوتیہ فیقلتہ۔ (التصریح بما تواتر فی نزول المسیح ص:۱۶۴، طبع مکتبہ دارالعلوم کراچی)۔