بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

علاماتِ‌قیامت

کیا‌اِمام‌مہدیؓ‌کا‌درجہ‌پیغمبروں‌کے‌برابر‌ہوگا؟

سوال:۔

کیا اِمام مہدیؓ کا درجہ پیغمبروں کے برابر ہوگا؟

جواب:۔

اِمام مہدی علیہ الرضوان نبی نہیں ہوں گے، اس لئے ان کا درجہ پیغمبروں کے برابر ہرگز نہیں ہوسکتا،(۱) اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو حضرت مہدیؓ کے زمانے میں نازل ہوں گے وہ بلاشبہ پہلے ہی سے اُولو العزم نبی ہیں۔(۲)

  1. (۱) إن المھدی المبشّر بہ لَا یدعی نبوّۃً بل ھو من أتباع النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، وھو إلّا خلیفۃ راشد مھدی۔ (المھدی: لمحمد أحمد إسماعیل ص:۱۱ طبع دار طیبۃ، ریاض)۔
  2. (۲) ﵟ وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِيثَٰقَهُمۡ وَمِنكَ وَمِن نُّوحٖ وَإِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَى ٱبۡنِ مَرۡيَمَۖ وَأَخَذۡنَا مِنۡهُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا ٧ ﵞ الأحزاب ٧۔