بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

علاماتِ‌قیامت

حضرت‌مہدی‌رضی‌اللہ‌عنہ‌کا‌ظہور‌کب‌ہوگا؟‌اور‌وہ‌کتنے‌دن‌رہیں‌گے؟

سوال:۔

اِمام مہدی رضی اللہ عنہ کا ظہور کب ہوگا؟ اور آپ کہاں پیدا ہوں گے؟ اور کتنا عرصہ دُنیا میں رہیں گے؟

جواب:۔

اِمام مہدی علیہ الرضوان کے ظہور کا کوئی وقت متعین قرآن و حدیث میں نہیں بتایاگیا۔ یعنی یہ کہ ان کا ظہور کس صدی میں؟ کس سال ہوگا؟ البتہ احادیثِ طیبہ میں بتایا گیا ہے کہ ان کا ظہور قیامت کی ان بڑی علامتوں کی ابتدائی کڑی ہے جو بالکل قربِ قیامت میں ظاہر ہوں گی اور ان کے ظہور کے بعد قیامت کے آنے میں زیادہ وقفہ نہیں ہوگا۔

اِمام مہدی رضی اللہ عنہ کہاں پیدا ہوں گے؟ اس سلسلے میں حضرت علی کرّم اللہ وجہہ سے ایک روایت منقول ہے کہ مدینہ طیبہ میں ان کی پیدائش و تربیت ہوگی، اور بیت المقدس ان کی ہجرت گاہ ہوگی(۱) اور مکہ مکرّمہ میں ان کی بیعت و خلافت ہوگی۔(۲) روایات وآثار کے مطابق ان کی عمر چالیس برس کی ہوگی جب ان سے بیعتِ خلافت ہوگی،(۳) ان کی خلافت کے ساتویں سال کانا دجال نکلے گا،(۴) اس کو قتل کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔ حضرت مہدی علیہ الرضوان کے دو سال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معیت میں گزریں گے اور ۴۹ برس میں ان کا وصال ہوگا۔

  1. (۱) عن أمیر المؤمنین علی بن أبی طالب قال: المھدی مولدہ بالمدینۃ من أھل بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم واسمہ اسم نبی ومھاجرہ بیت المقدس ۔۔۔الخ۔ (عقد الدرر فی أخبار المنتظر ص:۳۰ طبع بیروت)۔
  2. (۲) عن اُمّ سلمۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال ۔۔۔ فیبایعونہ بین الركن والمقام ۔۔۔إلخ۔ (مشکوٰۃ ص: ۴۷۱)۔
  3. (۳) وأخرج أبو نُعیم عن أبی أمامۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: (سیکون) بینكم وبین الروم أربع ھدن یوم الرابعۃ علٰی یدی رجل من أھل ھرقل، یدوم سبع سنین فقال لہ رجل ۔۔۔ یا رسول اللہ! من إمام المسلمین یومئذ؟ قال: المھدی من ولدی، ابن أربعین سنۃ، کأن وجھہ کوكب دری فی خدہ الأیمن خال أسود۔ (العرف الوردی فی أخبار المھدی ج:۲ ص:۵۷، الحاوی للفتاویٰ، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔
  4. (۴) وعن بشر بن عبداللہ بن یسار قال: أخذ عبداللہ بن بسر المازنی صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بأذنی فقال: یا ابن أخی! لعلك تدرك فتح قسطنطینیۃ فإیاك إن أدرکت فتحھا أن تترك غنیمتك منھا فإن بین فتحھا وبین خروج الدجال سبع سنین۔ (عقد الدرر فی أخبار المنتظر ص: ۱۵۶، طبع دار الکتب العلمیۃ، بیروت)۔ فیلبث المھدی سبع سنین خلیفۃ ثم یتوفٰی ویصلی علیہ المسلمون قال أبوداوٗد وقال بعضھم عن ھشام تسع سنین۔ فمن قال سبع سنین فکأنہ أسقط السنتین اللتین بقی فیھما مشغولًا بالقتال۔ (بذل المجھود ج:۵ ص:۱۰۳، باب فی ذکر المھدی، طبع مکتبہ سھارنپور)۔