علاماتِقیامت
حضرتاِماممہدیؓکےبارےمیںصحیحعقیدہ
سوال:۔
میں حضرت اِمام مہدیؓ کے متعلق معلوم کرنا چاہتا ہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت اِمام مہدیؓ ضرور آئیں گے اور زمین میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے دجال سے مقابلہ کریں گے اور اسے ہلاک کریں گے۔ حضرت مہدیؓ کی مدد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کریں گے، یہ واقعہ سرزمینِ عرب پر رُونما ہوگا، اور قیامت کے قریب کا زمانہ ہوگا۔ جبکہ میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ حضرت مہدیؓ کا ظہور نہیں ہوگا، یہ سب افسانہ ہے، اور یہ کہ حضرت مہدیؓ کا واقعہ ’’خارجیوں‘‘ نے مشہور کر رکھا ہے۔
جواب:۔
حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کا ظہور برحق ہے، قربِ قیامت میں حضرت مہدیؓ کا ظہور ہوگا، ان کے زمانے میں کانا دجال نکلے گا، اور اس کو قتل کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔ الغرض حضرت مہدیؓ کے ظہور، دجال کے خروج اور عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا عقیدہ اہلِ سنت کی کتابوں میں درج ہے، حضرت اِمام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے رسالہ ’’فقہ اکبر‘‘ میں بھی ان عقائد کو ذکر کیا گیا ہے۔(۱)
- (۱) شرح فقہ اكبر (ص:۱۳۶، طبع مجتبائی دھلی) میں ہے: فترتیب القضیۃ أن المھدی یظھر أوّلًا فی الحرمین الشریفین ثم یأتی بیت المقدس فیأتی الدجال ویحصرہ فی ذٰلك الحال فینزل عیسٰی من المنارۃ الشرقیۃ فی دمشق الشام ویجییٔ الٰی قتال الدجال فیقتلہ ۔۔۔الخ۔

