علاماتِقیامت
کیاقیامتدسمحرَّمکونمازِعصرکےوقتآئےگی؟
سوال:۔
قیامت کے کیا کیا آثار و علامات ہیں؟ اور قیامت کیا ہر حال میں ۱۰؍محرَّم الحرام، یومِ عاشور، نمازِ عصر کے وقت آئے گی؟
جواب:۔
قیامت کے آثار تو ظاہر ہوچکے ہیں، لیکن قیامت کب آئے گی؟ اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔(۱) البتہ اتنا معلوم ہے کہ قیامت جس دن بھی آئے گی وہ جمعہ کے دن ہوگی،(۲) لیکن وہ کس ماہ کا جمعہ اور پھر وہ کس سال کا ہوگا؟ یہ سب اُمور صرف اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ باقی جس روایت میں آتا ہے کہ وہ دسویں محرم کا جمعہ ہوگا، تو یہ روایت بالکل بے اصل ہے۔(۳) واللہ اعلم!
حضرت قتادہ تابعی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
اشیاء من الغیب استأثر اللہ بھنّ فلم یطلع علیھنّ ملَكًا مقرَّبًا ولَا نبیًّا مُرسَلًا، اِن اللہ عندہ علم الساعۃ، فلا یدری أحد من الناس متٰی تقوم الساعۃ فی أیّ سنۃ أو فی أیّ شھر أو لیل أو نھار۔ (تفسیر ابن جریر ج:۲۱ ص:۸۸ واللفظ لہٗ، ابن کثیر ج:۳ ص:۴۵۵)۔
- (۱) ﵟ إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلسَّاعَةِ ﵞلقمان ٣٤ ۔۔۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: خیر یوم طلعت علیہ الشمس یوم الجمعۃ، فیہ خلق آدم، وفیہ ادخل الجنۃ، وفیہ اخرج منھا، ولَا تقوم الساعۃ إلّا فی یوم الجمعۃ۔ رواہ مسلم۔ (مشكٰوۃ ص:۱۱۹ طبع قدیمی)۔
- (۳) تفصیل کے لئے دیکھئے: ازالۃ الریب ص:۲۱۷، تألیف: اِمامِ اہلِ سنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدرؒ۔

