ونزولِحضرتعیسیٰعلیہالسلام
حضرتعیسیٰعلیہالسلامکامدفنکہاںہوگا؟
سوال:۔
میں اس وقت آپ کی توجہ اخبار ’’جنگ‘‘ میں ’’کیا آپ جانتے ہیں؟‘‘ کے عنوان سے سوال نمبر:۲ ’’جس حجرے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دفن ہیں، وہاں مزید کتنی قبروں کی گنجائش ہے؟ اور وہاں کس کے دفن ہونے کی روایت ہے؟ یعنی وہاں کون دفن ہوں گے؟‘‘ اس کے جواب میں حضرت مہدیؓ لکھا ہوا ہے۔ جبکہ ہم آج تک علماء سے سنتے آئے ہیں کہ حجرے میں حضرت عیسیٰ ؑدفن ہوں گے۔
جواب:۔
حجرہ شریفہ میں چوتھی قبر حضرت مہدیؓ کی نہیں بلکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہوگی۔(۱)
- (۱) عن عبداللہ بن سلام قال: یدفن عیسی بن مریم علیہ السلام مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وصاحبیہ رضی اللہ عنھما، فیکون قبرہ رابع۔ (مجمع الزوائد ج:۸ ص:۲۷۰، طبع بیروت)۔

