ونزولِحضرتعیسیٰعلیہالسلام
حضرتعیسیٰعلیہالسلامکوکسطرحپہچاناجائےگا؟
سوال:۔
اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر جسم کے ساتھ موجود ہیں تو جب وہ اُتریں گے تو لازم ہے کہ ہر شخص ان کو اُترتے ہوئے دیکھ لے گا، اس طرح تو پھر انکار کی گنجائش ہی نہیں، اور سب لوگ ان پرایمان لے آئیں گے۔
جواب:۔
جی ہاں! یہی ہوگا اور قرآن و حدیث نبوی میں یہی خبر دی گئی ہے، قرآنِ کریم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تذکرہ میں ہے:(۱)
’’اور نہیں کوئی اہلِ کتاب میں سے، مگر ضرور ایمان لائے گا اس پر اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن وہ ہوگا ان پر گواہ۔‘‘ (النساء )
اور حدیث شریف میں ہے:
’’اور میں سب لوگوں سے زیادہ قریب ہوں عیسیٰ بن مریم کے، کیونکہ میرے اور اس کے درمیان کوئی نبی نہیں ہوا، پس جب تم اس کو دیکھو تو اس کو پہچان لینا۔ قد میانہ، رنگ سرخ و سفید، بال سیدھے، بوقتِ نزول ان کے سر سے گویا قطرے ٹپک رہے ہوں گے، خواہ ان کو تری نہ بھی پہنچی ہو، ہلکے رنگ کی دو زرد چادریں زیبِ تن ہوں گی، پس صلیب کو توڑ ڈالیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ کو بند کردیں گے اور تمام مذاہب کو معطل کردیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا تمام ملتوں کو ہلاک کردیں گے، اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں مسیحِ دجال کذّاب کو ہلاک کردیں گے۔ زمین میں امن و امان کا دور دورہ ہوجائے گا، یہاں تک کہ اُونٹ شیروں کے ساتھ، چیتے گائے کے ساتھ اور بھیڑئیے بکریوں کے ساتھ چریں گے اور بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے، ایک دُوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، پس جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا زمین پر رہیں گے پھر ان کی وفات ہوگی، پس مسلمان ان کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے اور انہیں دفن کریں گے‘‘ (مسند احمد ج:۲ ص:۴۳۷، فتح الباری ج:۶ ص:۴۹۳، مطبوعہ لاہور۔ التصریح بما تواتر فی نزول المسیح ص:۱۶۱ واللفظ لہٗ)۔(۲)
- (۱) ﵟ وَإِن مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ إِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهِۦ قَبۡلَ مَوۡتِهِۦۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَكُونُ عَلَيۡهِمۡ شَهِيدٗا ١٥٩ ﵞ النساء ١٥٩۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: الأنبیاء إخوۃ لعلّات دینھم واحد وأمھاتھم شتّٰی، وأنا أولی الناس بعیسَی ابن مریم لأنہ لم یكن بینی وبینہ نبیٌّ، وإنـہ نازل فإذا رأیتموہ فاعرفوہ فإنہ رجل مربوع إلی الحمرۃ والبیاض سبط کأنّ رأسہ یقطر وإن لم یصبہ بلل بین ممصرتین فیكسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویعطل الملل حتّٰی یھلك اللہ فی زمانہ الملل کلّھا غیر الْإسلام ویھلك اللہ فی زمـانہ المسیح الدجال الكذاب وتقع الأمنۃ فی الأرض حتّٰی ترتع الْإبل مع الأسد جمیعًا والنمور مع البقر والذئـاب مع الـغـنم ویلعب الصبیان والغلمان بالحیّات لَا یضرّ بعضھم بعضًا فیمکث ما شاء اللہ أن یمکث ثم یتوفّٰی فیصلّی علیہ المسلمون ویدفنونہ۔ (التصریح بما تواتر فی نزول المسیح ص:۱۶۱ طبع دار العلوم کراچی)۔

