بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ونزولِ‌حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام

حضرت‌عیسیٰ‌علیہ‌السلام‌دوبارہ‌کس‌حیثیت‌سے‌تشریف‌لائیں‌گے؟

سوال:۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب قربِ قیامت میں تشریف لائیں گے تو نبی ہوں گے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمتی؟ اور کس شریعت پر عمل کریں گے؟

جواب:۔

حضرت عیسیٰ عَلٰى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ جب قربِ قیامت میں تشریف لائیں گے تو بدستور نبی ہوں گے، مگر چونکہ ان کا دور ختم ہوچکا، اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر عمل کریں گے، اس لئے اُمتِ محمدیہ میں شمار ہوں گے۔ الغرض وہ نبی ہونے کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمتی بھی ہوں گے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَإِن مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ إِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهِۦ قَبۡلَ مَوۡتِهِۦۖ ﵞأی قبل موت عیسٰی بعد نزولہ عند قیام الساعۃ فیصیر الملل واحدۃ وھی ملۃ الْإسلام الحنیفیۃ ۔۔۔ وقد أُقیمت الصلٰوۃ فیشیر المھدی لعیسٰی بالتقدم فیمتنع معلـلًا، بأن ھٰذہ الصلٰوۃ أُقیمت لك فأنت أوْلٰی بأن تکون الْإمام فی ھٰذا المقام، ویقتدی بہ لیظھر متابعتہ لنبینا صلی اللہ علیہ وسلم، كما أشار اِلٰی ھٰذا المعنٰی صلی اللہ علیہ وسلم بقولہ: ’’لو کان موسٰی حیًّا لمّا وسعہ إلّا اتباعی‘‘۔ (شرح فقہ اكبر ص:۱۳۶، طبع دھلی)۔