ونزولِحضرتعیسیٰعلیہالسلام
ختمِنبوّتکیتحریککیابتداکبہوئی؟
سوال:۔
ختمِ نبوّت کی تحریک کی ابتدا کب ہوئی؟ آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب جھوٹے مدعیانِ نبوّت نے دعویٰ کیا تھا یا کسی اور دور میں؟
جواب:۔
ختمِ نبوّت کی تحریک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: ’’أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ‘‘(۱) سے ہوئی۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے مدعیانِ نبوّت کے خلاف جہاد کرکے اس تحریک کو پروان چڑھایا۔(۲)
- (۱) عن ثوبان قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ وانہ سیکون فی اُمّتی كذّابون ثلاثون كلھم یزعم انہ نبی اللہ وأنا خاتم النبیّین لَا نبی بعدی ولَا تزال طائفۃ من اُمّتی علی الحق ظاھرین لَا یضرھم من خالفھم حتّٰی یأتی أمر اللہ۔ رواہ أبوداوٗد والترمذی۔ (مشکوٰۃ ص:۴۶۴، ۴۶۵، کتاب الفتن، الفصل الثانی)۔
- (۲) مرقـاۃ المفاتیح ج:۵ ص:۲۴، البدایۃ والنہایۃ ج:۶ ص:۳۱۱ تا ۳۱۶، فصل فی تصدی الصدیق لقتـال أھـل الـردّۃ ومانعی الزکوٰۃ، طبع دارالفکر بیروت۔ ثم سار خالد إلی الیمامۃ لقتال مسیلمۃ الكذّاب فی أواخر العام والتقی الجمعـان ودام الحصار أیامًا ثم قتل الكذاب لعنہ اللہ قتلہ وحشی قاتل حمزۃ، واتشھد فیھا خلق من الصحابۃ۔ (تاریخ الخلفاء ص:۵۸ طبع قدیمی)۔

