بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

مسلمانوں‌کے‌قبرستان‌کے‌نزدیک‌کافروں‌کا‌قبرستان‌بنانا

سوال:۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دِین اس مسئلے میں کہ کسی کافر کا مسلمان کے قبرستان میں دفن کرنا تو جائز نہیں، لیکن مسلمانوں کے قبرستان کے متصل ان کا قبرستان بنانا جائز ہے یا کہ دُور ہونا چاہئے؟

جواب:۔

ظاہر ہے کہ کافروں، مرتدوں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا حرام اور ناجائز ہے، اس طرح کافروں کے مسلمانوں کے قبرستانوں کے قریب بھی دفن کرنے کی ممانعت ہے، تاکہ کسی وقت دونوں قبرستان ایک نہ ہوجائیں۔ کافروں کی قبریں مسلمانوں کی قبروں سے دُور ہونی چاہئیں، تاکہ کافروں کے عذاب والی قبر مسلمانوں کی قبر سے دُور ہو، کیونکہ اس سے بھی مسلمانوں کو تکلیف پہنچے گی۔(۱)

  1. (۱) ویکرہ أن یدخل الکافر قبر أحد من قرابتہ من المؤمنین، لأن الموضع الذی فیہ الکافر تنزل فیہ السخطۃ واللعنۃ، فینزہ قبر المسلم عن ذٰلك۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص:۳۱۹، طبع ایچ ایم سعید)۔