بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

کیا‌مسلمان‌غیرمسلم‌کے‌جنازے‌میں‌شرکت‌کرسکتے‌ہیں؟

سوال:۔

غیرمسلم، ہندو یا میگواڑ، بھنگی کے مردے کو مسلمانوں کا کاندھا دینا یا ساتھ جانا کیسا ہے؟

جواب:۔

اگر ان کے مذہب کے لوگ موجود ہوں تو مسلمانوں کو ان کے جنازے میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔(۱)

  1. (۱) ان الکافر لَا یکون ولیًا للمسلم لَا فی التصرف ولَا فی النصرۃ ۔۔۔الخ۔ (احکام القرآن للجصاص ج:۲ ص:۴۴۴)۔