غیرمسلمسےتعلقات
غیرمسلمکےنامکےبعد’’مرحوم‘‘لکھناناجائزہے
سوال:۔
جب کوئی ہندو یا غیرمسلم مرجاتا ہے تو مرنے کے بعد اگر اس کا نام لیا جائے تو اسے ’’آنجہانی‘‘ کہتے ہیں، لیکن میں نے بعض کتابوں میں ہندوؤں کے آگے لفظ ’’مرحوم‘‘ دیکھا ہے، کیا یہ جائز ہے؟ اور لفظ ’’مرحوم‘‘کی وضاحت بھی فرمادیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے گا۔
جواب:۔
غیرمسلم کو مرنے کے بعد ’’مرحوم‘‘ نہیں لکھنا چاہئے، ’’مرحوم‘‘ کے معنی ہیں کہ اللہ کی اس پر رحمت ہو۔ اور کافر کے لئے دُعائے رحمت جائز نہیں۔(۱)
- (۱) ﵟ مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَن يَسۡتَغۡفِرُواْ لِلۡمُشۡرِكِينَ وَلَوۡ كَانُوٓاْ أُوْلِي قُرۡبَىٰ ﵞ التوبة ١١٣ ۔۔۔ الآیۃ۔

