بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

غیرمسلموں‌کے‌لئے‌ایمان‌و‌ہدایت‌کی‌دُعا‌جائز‌ہے

سوال:۔

ہمارے محلے کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد بہ آواز بلند رَبّ العالمین کو مخاطب کرکے صرف مسلمانوں کی بھلائی کے لئے دُعائیں مانگی جاتی ہیں۔ اب ہمارا ایک ’’بہائی‘‘ دوست ہے، وہ کہتا ہے کہ دُعائیں صرف مسلمانوں کے لئے نہیں، بلکہ سب کے لئے مانگنی چاہئیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

جواب:۔

غیرمسلموں کے لئے ایمان و ہدایت کی دُعا کرنی چاہئے۔(۱)

  1. (۱) ولو دعٰی لہ (أی لذمی) بالھدیٰ، جاز۔ لأنہ علیہ السلام قال: ’’اللّٰھم اھد قومی فانھم لَا یعلمون‘‘ كذا فی التبیین۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص:۳۴۸، طبع بلوچستان)۔