بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

جس‌کا‌مسلمان‌ہونا‌معلوم‌نہ‌ہو،‌اسے‌سلام‌نہ‌کرے

سوال:۔

یہاں پر یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کون شخص کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے؟ علاوہ سکھ حضرات کے، کیونکہ ہندو، عیسائی اور دیگر حضرات اور ہم مسلمانوں کا ایک ہی لباس اور ایک ہی انداز ہے۔ علاوہ چند اِنسانوں کے جن کی وضع قطع سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسلمان ہیں یا ٹوپی وغیرہ پہننے سے، تو کیا مشترکہ اور مشکوک حالت میں ہم سلام کریں یا نہ کریں؟

جواب:۔

جس شخص کے بارے میں اطمینان نہ ہو کہ مسلمان ہے، اسے سلام نہ کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) ولو سلم علی من لم یعرفہ، فبان ذمیًّا استحب أن یسترد سلامہ، بأن یقول: استرجعت سلامی، تحقیرًا لہ۔ (مرقاۃ شرح مشکوٰۃ ج:۴ ص:۵۵۶، طبع بمبئی)۔