بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

غیرمسلم‌کا‌ہدیہ‌قبول‌کرنا

سوال:۔

یہاں پر اکثر غیرمسلم ہندو، عیسائی، سکھ وغیرہ رہتے ہیں، لیکن جب ان میں سے کسی کا کوئی تہوار یا اور کوئی دن آتا ہے تو یہ حضرات اپنے اسٹاف کے حضرات کو خوشی میں کچھ مشروبات اور دیگر اشیاء وغیرہ نوش کرنے کے لئے دیتے ہیں، کیا ایسے موقع پر ان کا کھانا پینا مسلمانوں کے لئے دُرست ہے یا نہیں؟

جواب:۔

غیرمسلم کا ہدیہ قبول کرنا جائز ہے، بشرطیکہ ناپاک نہ ہو۔(۱)

  1. (۱) وأھل الذمۃ فی حكم الھبۃ بمنزلۃ المسلمین، لأنھم التزموا أحکام الْإسلام فیما یرجع الی المعاملات۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۴ ص:۴۰۵، طبع بلوچستان)۔