بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

غیرمسلم‌سے‌تعلقات

بھنگی‌پاک‌ہاتھوں‌سے‌کھانا‌کھائے‌تو‌برتن‌ناپاک‌نہیں‌ہوتے

سوال:۔

کوئی بھنگی اگر مسلمان بن کر کسی ہوٹل میں کھانا کھائے اور ہوٹل کے مالک کو یہ خبر نہ ہو کہ یہ بھنگی ہے، کیا ہوٹل کے برتن پاک رہیں گے؟

جواب:۔

بھنگی کے ہاتھ پاک ہوں تو اس کے کھانا کھانے سے برتن ناپاک نہیں ہوتے۔(۱)

  1. (۱) ولو أدخل الکفار أو الصبیان أیدیھم لَا یتنجس اذا لم یكن علٰی أیدیھم نجاسۃ حقیقیۃٌ۔ (حلبی كبیر ص:۱۰۳)۔